ایس آر او واپس یا پھر بیلنس شیٹ کی شرط ختم ہونی چاہیے:پی ٹی اے اے
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایس آر او 350(1)2024کو واپس ہونا چاہیے یا پھر بیلنس شیٹ کی شرط ختم ہونی چاہیے کیونکہ بیلنس شیٹ کی شرط صرف کرپشن کا بازار گرم کرے گی۔ بیلنس شیٹ کا سیلز ٹیکس سے قطعاًکوئی تعلق نہیں بلکہ یہ شرط قانون سے متصادم ہے۔ سینئر رہنماچودھری امانت بشیر اور خواجہ عبدالرحمان حیدر نے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پیئر بیلنس شیٹ میں کیا بتائے گا کہ اس نے 15 کروڑکا مال ادھار دیاہے اور 10 کروڑ کس پارٹی کا ادھار دینا ہے۔ وہ کس طرح ثابت کرے گا۔ پاکستان میں تمام لین دین بنکوں کے ذریعے کرنا ممکن نہیں۔