• news

لاہور چیمبر کے ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی و دیگر مسائل حل کیلئے ٹیکس کلینک 

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم اور ان کے ریفنڈز، نوٹسزاور آڈٹ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ٹیکس کلینک منعقد کیا گیا۔ لاہور چیمبر کی 10 سے زائد فرموں نے ٹیکس کلینک کے دوران اپنے مسائل پیش کیے اور ماہرین نے ان کا حل تجویز کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کا پہلا چیمبر ہے جس نے اے سی سی اے پاکستان کے اشتراک سے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔ملینیئم لاء اینڈ کارپوریٹ کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر عمر ظہیر میر نے ٹیکس کلینک مشاورتی سیشن میں ممبران کے سوالات کے تفصیلا جوابات دئیے اور انہیں ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے رہنمائی بھی فراہم کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن