• news

پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل اعظم خان گھٹنے، پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اعظم خان کو یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔اعظم خان کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائیگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور میں ایک دوسرے کو تمام صورتحال میںسپورٹ کرتے ہیں ۔ہمارا مقصد پہلے پاکستان کو رکھنا ہے ۔ ہمار ا مقصد پاکستان کے نام کو بلند رکھنے کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے ۔ ہماری انفرادی کارکردگی کا نہیں سوچتے ‘شکر ہے کہ ہماری ٹیم میں ایسی سوچ بھی نہیں ہے ۔ ٹیم میں ایسے عناصر کا وجود نہیں ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن