• news

ویمنز کرکٹ‘سری لنکن ٹیم 300رنز کا ہدف حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈیم میچ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے300سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقن ویمن ٹیم کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302کا ہدف 33گیند قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کے 301کے جواب میں سری لنکا ویمن نے چار وکٹ پر 305رنزبنائے ۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سکور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔میچ کے دوران سری لنکن کپتان چماری اتاپتو نے ناقابل شکست 195رنز بنائے۔چمری اتاپتو کا سکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا سکور اور مجموعی طور پر ویمن ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن