• news

آئی پی ایل: سٹے بازوں کی سٹیڈیم کے وی آئی پی باکسز تک رسائی‘ 4 گرفتار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں سٹے بازوں کو سٹیڈیم اور وہاں کے وی آئی پی باکسز تک رسائی ہو گئی ہے 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی پی ایل میں سٹے باز سرگرم ہیں اور ان کا اثر ورسوخ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ان کی میچوں کے دوران سٹیڈیم کے وی آئی پی باکسز تک رسائی ہو گئی ہے۔ینٹی کرپشن یونٹ نے سٹے بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار بکیز کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دو سٹے بازوں کو راجھستان اور دہلی کے میچ کے دوران جیپور کے سٹیڈیم سے گرفتار کیا گیا جبکہ دو سٹے بازوں کو وانکھیڈے سٹیڈیم  کے پریزیڈنٹ باکس سے پکڑا۔اینٹی کرپسن یونٹ نے چاروں سٹے بازوں کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن