ایسے محسوس ہوتا ہے میری ڈیبیو سیریز ہے : محمد عامر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا کہ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری ڈیبیو سیریز ہے ۔ جب آپ اپنے ملک کی جرسی پہنتے ہیں تو احساس عجیب ہوتا ہے جس کی وضاحت بھی نہیں کرسکتے ۔ مینجمنٹ مجھے واپس لائی جس کا مطلب ہے کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے ۔ میں ٹیم مینجمنٹ کی توقعات پر پورا ترنے کی کوشش کرونگا۔ میری منزل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے ‘پاکستان کو جتواتا ہوں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔ 2019ء کی نسبت میری فٹنس بہت اچھی ہے ۔ آپ اس وقت تک پرفارم نہیں کرسکتے جب تک فٹ نہ ہوں‘خود کو تازہ محسوس کر رہاہوں ۔ میرے لئے مثبت پوائنٹ میری بیوی اور بیٹی ہیں ۔ میری فیملی نے کرکٹ مکمل توجہ رکھنے کیلئے بڑی مدد کی ہے ۔