چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ججز کو چیمبر کی بجائے عدالت میں سماعت کا حکم
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ماتحت عدالتوں کے ججوں کو چیمبرز کی بجائے کمرہ عدالت میں سماعت کا حکم دے دیا۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیشن جج لاہور سید علی عمران 15ججوں سے وضاحت لیکر رپورٹ 2 روز میں جمع کروائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا تو جج کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔ سیشن کورٹ لاہور اور کینٹ کچہری کے دورہ میں پتہ چلا کہ عابدہ ظفر، نائلہ ولی، کرن نشہت، انیلہ سعید اور مسعود زمان، حمیرا نواز، افشاں یونس، عدنان لیاقت، یاسر حفیظ، خدیجہ فاروق، نوید احمد اور شہزاد باسط، کینٹ کچہری کے عدالتی افسر عقیل احمد، اسد فاروق اور قاسم رسول، یاسر عرفات اور علی اکبر بھی کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔