پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت کا معاملہ، ڈی سی قانون کے مطابق فیصلہ کریں: ہائیکورٹ
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان، موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر ڈی سی لاہور کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ الیکشن مہم چلانے اور کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالت پی ٹی آئی کو مغل پورہ اور دیگر علاقوں میں جلسہ کی اجازت دینے کا حکم دے۔