• news

راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی ہے۔گذشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ملزمان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے درخواست ضمانت کے ساتھ سرٹیفکیٹ نہ لگانے پر وکلا کی سرزنش کر دی،عمر سلطان اور راجہ بشارت کی ضمانت عدم پیروی خارج کر دی گئی تھیں، وکلا نے موقف اپنایا کہ درخواست ضمانت خارج ہوئی، اس وقت حالات واقعات مختلف تھے،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے وہ حالات لکھ کر دیں، کون لکھے گا؟ پہلی درخواست  خارج ہونے کی وجہ نہیں ہوگی تو ضمانت نہیں ملے گی،جب بندہ اشتہاری ہو  جائے حقوق حتم ہو جاتے ہیں،آپ غیر معمولی ریلیف کیلئے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن