• news

ایف آئی اے کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست، وکلاء کومہلت 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان، ندیم عمار کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 18 مئی تک مہلت دیدی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عقیل الرحمان اور ندیم عمار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لا افسر کام کر رہے تھے، ان کو سیاسی بنیادوں پر تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف ائی اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا، تین سال مدت پوری ہونے کے بعد ایف ائی اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکوشن کو واپس کر دیں، پراسیکوشن نے دونوں افسران کو واپس آکر جوائننگ نہ دینے پر معطل کر دیا، دونوں افسران غیر قانونی ایف ائی اے میں کام کر رہے ہیں، عدالت دونوں افسران کی بطور ایف آئی اے ڈیپوٹیشن پر تقرریاں کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن