• news

وزیرآباد: سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی آمد، حامد ناصر چٹھہ کی حویلی کا دوسری بار گھیراؤ

وزیر آباد (نامہ نگار) دوسری بار پولیس کی طرف سے حویلی چودھری حامد ناصر چٹھہ کا گھیراؤ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پی ٹی آئی قیادت کے آنے کی خبر پر پولیس نے دوبارہ حویلی کا گھیراؤ کر لیا جس میں ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ اوز اور سینکڑوں پولیس ملازمین احمد نگر پہنچ گئے۔ حویلی کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس نے مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی ہے۔ کارکنان اور شہریوں نے پولیس کے جارحانہ رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ضمنی الیکشن سے قبل ہی علاقہ کو ’’پولیس سٹیٹ‘‘ بنا کر خوف ہراس کی فضا پیدا کی جا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے امیدوار حلقہ 36 محمد فیاض چٹھہ نے حویلی گھیرائو کے حوالے سے بتایا خوف ہراس پیدا کرنے کے لئے لیگی قیادت پولیس کا استعمال کروا رہی ہے۔ پولیس کے موقف کے مطابق شیر افضل مروت کے جلسہ کی اطلاع پر علاقہ کے امن ومان بحال رکھنے کے لئے پولیس تعینات ہے ہم کسی کو ہراساں نہیں کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن