پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے خلاف درخواست، ہائیکورٹ کا جواب طلب
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوائزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میںپٹرولیم کی مصنوعات مستحکم ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔