رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔گذشتہ روز نعیم پنجوتھا کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے،جبکہ پراسیکیوٹر نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ درخواستگزار براہ راست متاثر نہیں ہے،کرمنل درخواست میں مدعی خود آسکتا ھے نہ کہ کوئی اس کے لیے درخواست دائر کرسکتا ہے،عدالت نیپراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں درخواست خارج کردی۔نعیم پنجوتھانے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کررکھی تھی۔