• news

مودی کی فوج میں بھرتی کیلئے اگنی پتھ سکیم نوجوانوں کی توہین: راہول گاندھی

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا، مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اہم ملکی اداروں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی اب مودی سرکار کے نشانے پر ہے۔ مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ سکیم پر کانگریس کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اگنی پتھ سکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی جانب سے اگنی پتھ سکیم زبردستی مسلط کی گئی۔ مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ سکیم نوجوانوں کی توہین ہے۔ دیگر گانگریس رہنمائوں نے بھی سکیم کی سختی سے مخالف کی۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے۔ اڈانی گروپ رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن