• news

اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کر دی

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارے کی 31 لاکھ آبادی کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے، او سی ایچ اے کے مطابق شمالی غزہ کے بازاروں میں بنیادی غزائی اشیا کی شدید کمی ہے۔اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں ان 23 لاکھ فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے، جن کے متعلق غذائی عدم تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ کی شدید اسرائیلی بمباری اور ایک زمینی کارروائی کے بعد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔غزہ شہر میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے میزائل حملے میں درجن سے زائد فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، یو این ویب سائٹ کے مطابق دیر البلح کے الاقصی اسپتال سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملے کے بعد زخمی اور شہید ہونے والے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن