پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے متعدد نمازیوں کے جوتے چوری‘سپیکر کا نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار+نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہو گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کے لئے ارکان اور اعلیٰ افسر موجود تھے اس دوران مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں کے جوتے غائب ہو گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔ جوتے چوری ہونے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لے لیا۔ ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا۔ معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔