• news

ایرانی صدر کے دورہ سے قبل سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، انتظامات کا جائزہ لے گی  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن