جے یو آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر نے غیر قانونی کام کیا: نور عالم
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔ جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر قانونی کام سپیکر نے کردیا، جمعیت علمائے اسلام کی صدف احسان ممبر نہیں مگر ان کا حلف اٹھایا گیا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائی کورٹ کے 2 اپریل کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے صدف احسان کو رکن قومی اسمبلی کے طور پر بحال کیا تھا۔