• news

عید کے بعد پہلا ہفتہ، 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، آٹا اور انڈے سستے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک اور عید کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آلو اوسطاً 12 روپے اضافے سے 78 روپے کلو ، ٹماٹر اوسطاً 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی 54 روپے اضافے سے 516 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔ اسی طرح لہسن، گوشت، دال ماش، مونگ، چنا، خشک دودھ، چاول، چینی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے کا ہو گیا۔ ایل پی جی گریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کی سطح پر آگیا۔ درجن انڈے 19 روپے سستے ہو کر 257 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن