فلسطینیوں کو سلام’’عہدألست‘‘ سے وفاداری نبھا دی: میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے قصور میں اجتماع اور بعدازاں آزادی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی عفت مآب ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں، بوڑھوں اور بچوں کی جرأت وبہادری، شہداء وغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ’’عہدألست‘‘ سے وفاداری نبھا دی اور امر ہو گئے۔ رب کائنات کی ربوبیت اور نبوت مصطفیؐ کے تحفظ کیلئے قربانیوں کی تاریخ رقم کر دی۔ فلسطینیوں کی قربانیاں ملائکہ کیلئے بھی قابل رشک ٹھہریں۔