پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی چیئرپرسن نیشنل کمیشن آف ویمن ، وفاقی وزیر نیلوفر بختیار سے ملاقات
لاہور(خبرنگار)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی چیئرپرسن نیشنل کمیشن آف ویمن ، وفاقی وزیر نیلوفر بختیار سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں محکمہ پراسیکیوشن کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال ہوا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ فوجداری نظام انصاف میں محکمہ پراسیکیوشن اہم بنیادی ستون ہے، فوجداری نظام عدل میں محکمہ پراسیکیوشن کا مضبوط ہونا ضروری ہے، نیلوفر بختیار کا پراسیکیوٹر جنرل کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہاپراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کیلئے ہر ممکن مدد کی جائیگی، معاشرے میں جلد اور بروقت انصاف کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔