ایکسپورٹ کو 100 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں:ایس ایم تنویر
لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اوریونائیٹڈ بزنس گروپ کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے۔ ایکسپورٹ کو 100 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ریجنل قائمہ کمیٹیزکے نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اس وقت ملک میں انرجی کی قیمتیں،شرح سود اور کاروبار کرنے کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔