• news

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانہ  

لاہور (نیوز رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبہ کااستقبال کیا اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن گزشتہ190دنوں سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت، پاکستان اور مصرمیں زیرتعلیم غزہ کے طلبہ وطالبات کی دیکھ بھال اور انہیں مالی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ ریلیف کی دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ان طلبہ کیلئے بھی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن