• news

ڈاکٹر نعمان شاہدکیلئے  قرآن خوانی 

لاہور(نیوز رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام ڈاکٹر نعمان شاہد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اجتماعی دعا اور قرآن خوانی ہسپتال کی مسجد میں ہوئی، جس میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر، صدر وائی ڈی اے ایل جی ایچ ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹرز اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر نعمان شاہد کے ایصال ثواب اور اعلی درجات کی دعا بھی کروائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن