علی پرویز باپ کی طرح اہل علاقہ کی خدمت کرینگے:میاں اربازودیگر
لاہور(خصوصی رپورٹر) ضمنی الیکشن این اے 119 امیدوار قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) علی پرویز ملک کی شالامار کے علاقے باغبانپورہ بازار حق نواز روڈ اور گلیوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی گئی۔ میاں ایاز ایڈووکیٹ ،میاں عمران اشرف رہنما مسلم لیگ ن اور تاجروں نے کہا کہ یہ حلقہ پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے باپ پرویز ملک کی طرح اہل علاقہ کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔