• news

تاجر برادری وزارت تجارت کا حصہ مسائل ڈسکس کرینگے:صالح احمد فاروقی 

لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے کہا ہے کہ تاجر برادری وزارت تجارت کا حصہ ہے اور لاہور چیمبر میں آنے سے سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات ملتی ہیں اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ لاہور چیمبر کی تجاویز منسٹری آف کامرس کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے انڈسٹری کو سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔ اگلے چند روز میں وزیراعظم کی ہدایت پر تمام ادارے مل بیٹھ کر کاروباری برادری کے مسائل ڈسکس کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن