دبئی : کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ رسید کر دیا جو کہ کراٹے کمبیٹ 45 کی تیاری میں منعقد کی گئی تھی۔ رانا سنگھ نے شاہ زیب رند کو گالی دی اور ان کی والدہ کے بارے میں بھی انتہائی فحش باتیں کیں۔رند اور سنگھ آمنے سامنے ہونے کے بعد ہاتھا پائی میں ملوث ہوئے اور پریس کانفرنس میں سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعہ انہیں الگ کرنا پڑا۔مقابلے آج ہونگے ۔