• news

 بابراعظم، شاہین آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20میچ بارش کی نذر ہوا ۔بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تنائو کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم میچ کے آغاز سے کچھ لمحوں قبل دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن