میڈیکل بورڈ کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں۔ پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟۔ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپ کے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل بورڈ کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے تھے جو انہوں نے نہیں کرائے۔ ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بشری بی بی بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں۔ لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈا کرنے کے سوا کوئی کام ہی نہیں ہے۔ بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیر اعلیٰ کا علاج کروائیں۔