بجلی چوری روک تھام، اویس لغاری کا ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے نام خط میں بجلی چوری کے خلاف اقدامات کیلئے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ اویس لغاری نے بتایا ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے بہتری لانے پر غور کیا جائیگا۔ خیبر پی کے میں بجلی چوری روکنے کیلئے پولیس مدد فراہم کی جائے‘ پولیس کے تعاون کیلئے آپ سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتا ہوں۔ سپیکر اور آئیسکو خراب کارکردگی والی ڈسکوز میں شامل ہیں۔ رواں مالی سال پیسکو اور آئیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ آئیسکو کے زیرانتظام علاقوں میں کمزور حکومتی عملداری کا چیلنج درپیش ہے‘ ممکنہ حل میںآئیسکو علاقوں سے ریکوری کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے‘ دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت آئیسکو کے علاقوں میں پاور سپلائی کا بیڑا اٹھا لے۔