• news

ضمنی انتخابات، امیدواروں کو جلسوں کی اجازت نہ ملنا آئین کے منافی: بابر اعوان 

 لاہور(خبرنگار) ڈاکٹر بابر اعوان نے  کہا کہ پاکستان میں اس وقت پی ڈی ایم سیزن ٹو  میگا دھاندلاچل رہا ہے، ضمنی انتخابات کے باوجود امیدواروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، ووٹرز کو امیدواروں سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ جلسے، جلوس، ریلی کی اجازت نہ دینا آئین کے منافی ہے۔ اس سب کے باوجود حکومتی امیدوار گھر سے نہیں نکل پارہے ہیںکیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ووٹرز کا موڈکیا ہے؟ پی ڈی ایم ٹو کے دور میں مہنگائی ساتویں آسمان تک جاپہنچی، بارڈر  پار بھی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ انڈیا میں 97کروڑ لوگ ووٹ ڈالیں گے، صرف ریاست اترپردیش کی آبادی ہماری کل آبادی کے برابر ہے۔ انڈیا میں کوئی الیکشن کمیشن پر اعتراض نہیں کرتا، 40دن تک الیکشن اور گنتی چلتے ہیں مگر کوئی احتجاج نہیں ہوتا، پاکستان میں احتجاج اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ہمارے پاس سلیکشن کمیشن ہے جبکہ بھارت کے پاس الیکشن کمیشن ہے۔ حکومت اسی سوچ وبچار میں ہے کہ دھاندلی کیسے کرنی ہے، پہلے فارم 45اور 47 تھا اب دھاندلی میں 147 تک جائیں گے۔ قیدی نمبر 804کی ملاقات شیشے کے کمرے میں بند کرکے کرائی جاتی ہے، پاکستان میں آئین اور بنیادی حقوق موجود نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی باہر آئے گا تو ہی موجودہ بحران جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن