• news

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ سے زیادتی نہیں  کی گئی ،   ڈی این اے رپورٹ  

  ٹوبہ ٹیک سنگھ (آئی این پی ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور  بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی، باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ میں ویڈیو اور آواز اصلی ہے، تفتیش مکمل ہو چکی، جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن