• news

روس کا ٹی یو ۔ 22 ایم 3 سٹریٹجک بمبار طیارہ گر کر تباہ 

ماسکو (اے پی پی) روس کا  ٹی یو ۔22ایم 3 سٹریٹجک بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ شنہوا  کے مطابق  روسی وزارت دفاع   نے بتایا کہ روسی ایرو سپیس فورسز کا ٹی  یو۔ 22 ایم 3 سٹریٹجک بمبار طیارہ جنوبی روس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔طیارہ سٹاوروپول  کے علاقے کراسنوگوارڈیسکی میں اس وقت  حادثہ کا شکار ہوا  جب وہ جنگی مشن مکمل کرنے کے  بعد ہوائی اڈے پر واپس جا رہا تھا۔بیان میں بتایا  گیا کہ ریسکیو ٹیم نے عملے کے تین ارکان کو نکال لیا ہے   تاہم  دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن