• news

اترپردیش: خاتون پرنسپل کا سکول میں ہی فیشل، ویڈیو بنانے پر ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا 

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول کے بچوں کی پڑھائی اس وقت متاثر ہوئی جب پرنسپل بچوں کو چھوڑ کرفیشل کرانے میں مصروف ہوگئیں۔ بیوٹی پروسیسنگ کا عمل سکول کے کچن میں جاری تھا تاہم اس دوران اسسٹنٹ ٹیچر موبائل تھامے ویڈیو بناتے ہوئے  فیشل کرانے میں مصروف پرنسپل تک  پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ ٹیچر کے پہنچنے تک پرنسپل کا فیشل آخری مراحل میں  داخل ہوچکا تھا جو کہ  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، جب ٹیچر  سکول کے کچن تک پہنچی اور کیمرے نے فیشل مکمل کرواتی پرنسپل کو فوکس کیا تو پرنسپل اپنی کرسی سے اٹھ بیٹھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرنسپل نے طیش میں آکر اپنی اسسٹنٹ ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن