• news

پھولنگر: بااثر افراد کا تھانے پر حملہ، بجلی چوری پر گرفتار ساتھی چھڑا لیا 

پھول نگر (نامہ نگار) بااثر  افراد نے پولیس کی حراست سے بجلی چوری کے  ملزم کو چھڑوا لیا۔  تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج دینا ناتھ انجنئئر عامر اسلم کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ تھانہ صدر پھول نگر کو مطلوب بجلی چوری کا  ملزم صابر  اپنی گلی میں کھڑا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔  محسن، فصیل، عاصم اور  دیگر  نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بجلی چوری کا ملزم ہے اس لئے اسے پکڑا ہے۔ ملزموں نے پولیس کی کوئی بات نہ سنی اور تھانہ صدر پولیس پر حملہ کردیا اور زبردستی ملزم پولیس کی حراست سے  ملزم کو چھڑوا کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن