• news

اوکاڑہ : گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، فیصل آباد خاتون، ڈسکہ 2بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا 

فیصل آباد؍ ڈسکہ؍ اوکاڑہ (نامہ نگاران+ نمائندگان خصوصی) اوکاڑہ میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ حاملہ ہوجانے پر مانع حمل کی دوا کھلا دی جس سے لڑکی کی حالت بگڑ گئی جو ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق آبادی بھٹہ والی مرزا پور کے رہائشی وسیم ولد باغ علی کے پاس 15/16 سالہ (ن)  گھریلو ملازمہ تھی جس سے وسیم بلیک میل کر کے اس کی مرضی کے خلاف متعدد بار زبردستی مبینہ زیادتی کرتا رہا۔ فیصل آباد میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 280 گ ب کے رہائشی  کی بائیس سالہ بہو گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اس کا اوباش محلہ دار دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دوسری جانب ڈسکہ میں  دو مختلف واقعات میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے بچے کے ساتھ قاری کی اور مزدوری کیلئے جانے والے بچے کے ساتھ اوباش ملزم کی زیادتی، نواحی گائوں برج آرائیاں کا تیرہ سالہ بچہ جو کہ مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتا تھا گزشتہ روز وہ مسجد سے فارغ ہوا تو حافظ سلمان اس کو مسجد کی دوسری چھت پر لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن