• news

قازقستان کی پارلیمان کے ساتھ روابط کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں: ایاز صادق

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان قازقستان کی پارلیمان کے ساتھ روابط کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے سفیر یرزان کستافین سے ملاقات میں دوران گفتگو کیا جنہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن