• news

شیخوپورہ: پولیس افسر اغوا کار نکلے، 2 مغویوں کو 12 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چند روز قبل تاوان کیلئے اغوا ہونے والا الیاس اور اس کا ڈرائیور بازیاب۔ وحدت کالونی کا ایس ایچ او، دو سب انسپکٹر مرکزی کردار نکلے۔ دونوں کو اغوا کے بعد نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کرتے رہے اور 12لاکھ روپے تاوان لیکر انہیںچھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15اپریل کو تھانہ فیروزوالا کے علاقہ سے ایس ایچ او وحدت کالونی لاہور افضال رئوف نے دو سب انسپکٹروں اکرام اور عادل کے ہمراہ الیاس اوراس کے ڈرائیور کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا۔  مقدمہ 15 اپریل کو درج ہوا تھا۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رئوف ،سب انسپکٹروں اکرام، عادل کو نامزد کردیا گیا جبکہ انکے کار خاص علی بٹ نامی نوجوان بھی مرکزی کردار میں شامل ہے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ سے اغوا برائے تاوان کیس میںملزمان کو نامزد کرنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن