سونے کی قیمت میں 1500 روپے تولہ اضافہ
کراچی (نیٹ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔