سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا ملتان میں امتحانی مراکز کا دورہ،ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار
لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا ملتان میں امتحانی مراکز کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا برہمی کا اظہار۔ سرکاری ہدایات کی تعمیل میں ناکامی پر متعلقہ افسران کی سرزنش اور فوری بہتری کی ہدایت کی۔پی بی سی سی کے فیصلہ کے برعکس امتحان بڑے ہال میں نہ لینے پر اظہار نا پسندیدگی گورنمنٹ سائنس کالج کے ریزیڈنٹ انسپکٹراور سپرنٹینڈنٹ نگران عملے کی غیر حاضری کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہا۔ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے عملہ کیخلاف کارروائی کیلئے کیس سیکرٹری سکولز کو بھجوانے کا حکم۔