پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی کامیابی ملک و قوم کی فتح ہو گی:سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جس طرح 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے قومی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے منفی قوتوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ آج ضمنی انتخابات میں بھی پوری قوم نے اسی کردار کا اعادہ کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کی کامیابی ملک و قوم کی فتح ہو گی۔ ہماری مائیں بہنیں ،بیٹیاں ملک کی بقا کی اس جنگ میں ہر اول دستہ ہیں۔ہم سب نے مل کر میدان میں رہنا ہے۔