• news

اقوام متحدہ اسرائیل کو روکنے میں ناکام ، فقط عالمی طاقتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا :اشتیاق چودھری 

لاہور (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماانسانی حقوق کے علمبردار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب صیہونی ریاست کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ حقیقت میں وہ یہ جنگ ہار چکا ہے۔ بچوں ، خواتین پر بمباری کرنے کا مقصد شکست کی خفت مٹانا ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوگیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ فقط عالمی طاقتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا۔آج پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف بھرپور آواز بلند کرتی۔

ای پیپر-دی نیشن