• news

 روانڈا پولیس کو پولیسنگ‘ آئی ٹی، ٹریننگ‘ انفراسٹرکچرمیں معاونت کرینگے : آئی جی 

لاہور(نامہ نگار)براعظم افریقہ کے ملک روانڈا کی نیشنل پولیس کے اعلی افسران نے پنجاب پولیس کے ہیڈ آفس سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، چیف سپرنٹنڈنٹ روانڈا نیشنل پولیس خالد کباشا، آئی ٹی ہیڈ آسکر سکیندی وفد میں شامل تھے۔روانڈا اور پنجاب پولیس کے مابین سکیورٹی امور سے متعلقہ باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس روانڈا پولیس کو پولیسنگ، آئی ٹی، ٹریننگ،  انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں بھرپور معاونت فراہم کریگی، روانڈا پولیس حکام کو پنجاب پولیس کے انفراسٹرکچر و ہیومن ریسورس، آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ و اصلاحات و دیگر امور بارے آگاہ کیا گیا، روانڈا پولیس حکام نے کہاکہ ٹریفک مینجمنٹ، انفراسٹرکچر، استعداد کار کے شعبوں میں جدت سے ہمکنار ہونے کیلئے پنجاب پولیس کے تجربات سے استفادہ کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن