• news

مہنگی روٹی ‘6روز میں 88مقدمات ‘185ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) زائد نرخوں پرروٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں گزشتہ6روز میں 88مقدمات درج کر کے 185ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت پر عملدرآمد کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث قانون شکن عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن