پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ عہدیداروں سے عالم دین حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے حلف لیا نومنتخب عہدیداروں میں صدر رانا محمد عثمان، سینئر نائب صدر شیخ عظیم علی، جنرل سیکرٹری صفدر شاہین، جوائنٹ سیکرٹری میاں یاسر ندیم، فنانس سیکرٹری میاں شاہد اسلم جالندھری، سیکرٹری اطلاعات قمر الدین قادری اور آفس سیکرٹری میاں عدنان سعید شامل ہیں، اس موقع پر سپریم کونسل کے وائس چیئرمین عبدالحمید بھٹی، غلام احمد چوہدری، رانا محمد سرور، طاہر مسعود ساجد، عظیم احمد یزدانی، جاوید معراج، حاجی سلطان حمید راہی، سیف الرحمن سیفی،امجد علی سلطانی ، رانا محمد اکرم، اعظم محمود ولانہ،محمد ارشد شیخ، ڈاکٹر منظورمغل، زاہد محمود، محمد عالم، میاں شہباز ، علی رضا شیخ ، محمد افضل ناز ، راشد عمران سندھو و دیگرموجود تھے۔