• news

دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی سکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 ء کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے یکم مئی تک نام بھجوانے ہیں، 25 مئی تک سکواڈ میں رد و بدل کے بعد آئی سی سی کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔سکواڈ میں 17، 18 کھلاڑیوں کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئرلینڈ روانگی سے قبل مختصر کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ سے ورلڈ کپ کیلئے امریکہ روانہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن