• news

پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی سفاری ٹرین چلائی، خوبصورتی سے سجایا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کیلئے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا۔ سفاری ٹرین 3 سفاری کوچز دو انسپیکشن کوچز جبکہ ایک پاور وین پر مشتمل ہے۔ سفاری ٹرین کو سٹیم لوکوموٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا ہے جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے۔ سٹیم سفاری ٹرین لاہور-نارووال کے درمیان گذشتہ روز چلائی گئی ہے۔ سفاری ٹرین کو روایتی انداز میں خوبصورتی سے سجایا گیا۔ ریلوے لاہور سٹیشن سے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا۔ سفاری ٹرین چلانے پر سکھ یاتریوں نے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن