خیبر پی کے: نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ‘پنشن میں اضافہ نہ کرنے پر غور
پشاور(بیورو رپورٹ)مالی خسارے کے باعث نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے پر غور و خوص شروع کردیاگیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اور صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر غور و خوص شروع کیاگیا ہے تاہم اگر تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تو ایک سے پانچ فیصد کے درمیان یا پانچ سے دس فیصد کے درمیان موجودہ صورتحال کے باعث کیا جائے گا تاہم آئی ایم ایف نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور پنشن اصلاحات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔