پشاور، پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو قید و جرمانہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار پایا۔ عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کا حکم جاری کر دیا۔ بغیر اجازت دوسری شادی کا مقدمہ پشاور کی فیملی کورٹ میں سنایا گیا۔ فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہو گی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022ء میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔