برج اٹاری میں تلخ کلامی پر پٹرول پمپ ملازم قتل، ورثاء کا احتجاج
فیروزوالہ (نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر نوجوان نے پٹرول پمپ ملازم قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برج اٹاری میں واقع پٹرول پمپ پر محمد سلیمان بطور کیشئر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا، اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نوجوان بشارت آیا جس نے پٹرول ڈالنے کو کہا تو اس دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر بشارت نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ مقتول کے ورثاء نے سلیمان کی نعش سڑک پر رکھ کر شرقپور روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔